سعودی عرب، کرونا سے 54اموات ،3383نئے کیسوں کا اندراج

ریاض(م ڈ)سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس سے لاحق ہونے والے مرض کووِڈ19 میں مبتلا 54 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ 3383 نئے کیسوں کی تصدیق ہوئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارتِ صحت کے ایک بیان میں کہاگیاکہ اب مملکت میں کرونا وائرس کے کل کیسوں کی تعداد 197608 ہوگئی ہے۔ ان میں 1752 مریض وفات پاچکے ہیں۔دارالحکومت الریاض میں سب سے زیادہ کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ ان کی تعداد 397 ہے۔الہفوف میں 277 اور مکہ مکرمہ میں کووِڈ-19 کے 271 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔ باقی کیس مملکت کے دوسرے صوبوں میں رپورٹ ہوئے ہیں۔وزارت صحت نے کووِڈ19کے مزید 4909 مریضوں کے صحت یاب ہونے کی اطلاع دی ہے۔ان کے بعد سعودی عرب میں اب تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 137669 ہوگئی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*