بلوچستان کے 7 اضلاع میں 51 افراد میں کورونا کی تشخیص ،متاثرین کی تعداد 10717 ہو گئی

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان کے 7 اضلاع میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے صرف 351ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 51افراد میں کورونا وائرس کی تشخص ہوئی ہے ، صوبے میں کورونا سے متاثرہ 258مریض صحت یاب ہوگئے ۔محکمہ صحت بلوچستان کے جاری رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں 51 نئے مریضوں میں کورونا وائرس کی تشخص ہونے کے بعد صوبے میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مصدقہ تعداد 10717 ہوگئی ،، محکمہ صحت کے مطابق مقامی سطح پر وائرس سے متاثر ہونے والے 10569 مریضوں میں سے 8120 کا تعلق کوئٹہ ، 323 کا جعفرآباد،210 کا خضدار208 کا مستونگ183 کا تعلق چاغی سے ہے۔ رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران 258 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد اب تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 5331 ہوگئی صوبے میں مجموعی طور پر وائرس سے متاثرہ 5264 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 170 کے کئے گئے کورونا ٹیسٹ کی لیبارٹری رپورٹ آنا باقی ہیں۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا سے اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 122 ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*