انڈین فوج کی درندگی نا قابل برداشت ہو گئی ہے ‘ شاہدہ منی

لاہور(شوبز ڈیسک) نامور گلوکارہ و اداکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی درندگی اب نا قابل برداشت ہو گئی ہے اور اگر اب بھی عالمی طاقتوں اور عالمی تنظیموں نے اس کا نوٹس نہ لیا تو ا س سے ثابت ہو جائے گا کہ بھارت ان کی آشیر باد سے سب کچھ کر رہا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں شاہدہ منی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ننھے بچے کے سامنے جس طرح اس کے نانے کو بھارتی درندوں نے وحشی طریقے سے شہید کیا اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ اس واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دل رکھنے والا ہر انسان دکھی اور رنجیدہ ہے لیکن بد قسمتی سے عالمی طاقتوں اور عالمی تنظیموں کی جانب سے اس پر ایک لفظ نہیں بولا گیا ۔ انہوںنے کہا کہ خدا کی ذات سے دعا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے آزادی کےلئے کوئی معجزہ کر دے تاکہ کشمیری اپنی خواہشات کے مطابق آزادی سے زندگی بسر کر سکیں۔نامور گلوکارہ و اداکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی درندگی اب نا قابل برداشت ہو گئی ہے اور اگر اب بھی عالمی طاقتوں اور عالمی تنظیموں نے اس کا نوٹس نہ لیا تو ا س سے ثابت ہو جائے گا کہ بھارت ان کی آشیر باد سے سب کچھ کر رہا ہے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*