اداروں میں بے ضابطگیوں پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، وفاقی وزرائ

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزرا نے کہا ہے کہ قومی اداروں کی تباہی میں سیاست دانوں کا بڑا ہاتھ ہے ، پی آئی اے کے تمام پائلٹس سکروٹنی کے عمل سے گزر چکے،جہاز اڑانے والے تمام پائلٹس تحقیقات کے بعد کلیئر ہیں،پی آئی اے کی کھوئی ہوئی ساکھ کو دوبارہ بحال کرائیں گے،تحقیقات کے بعد 54 افراد کو گرانڈ کر دیا،2010سے 2018 کے درمیان 236 افراد کوخلاف ضابطہ لائسنس جاری کیے گئے،سول ایوی ایشن کے لائسنسنگ اتھارٹی کے 5سرکردہ افراد کو معطل کر دیا،بھارت میں 4 ہزار پائلٹس کے لائسنس جعلی ہیں،اداروں میں ہونے والی بے ضابطگیوں پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا،28پائلٹس کی حتمی رپورٹ کابینہ میں پیش کردی گئی ہے جن کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے،شاہد خاقان عباسی گروپ کے کارنامے ہم سب کے سامنے آچکے،شاہدخاقان عباسی نے 20 ارب کی سبسڈی دینے کے معاملے کا تاحال جواب نہیں دیا۔جمعرات کو ان خیالات کا اظہار وفاقی وزراشبلی فراز، علی حیدر زیدی اور معاون خصوصی شہزاد اکبر نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پی آئی اے کے معیار کو بحال کرائیں گے،ادارہ گزشتہ چند سال سے زوال پذیر ہے،پی آئی اے کی کھوئی ہوئی ساکھ کو دوبارہ بحال کرائیں گے،عوام اعتماد رکھیں اسوقت تمام پائلٹس سکروٹنی کے عمل سے گزر چکے ہیں،جہاز اڑانے والے تمام پائلٹس تحقیقات کے بعد کلیئر ہیں،پی ٹی آئی وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں مینڈیٹ میں شفافیت لانے کیلئےپرعزم ہے،جس ادارے کو دیکھیں وہ مسائل سے بھرا ہے،بہت جلد پی ٹی وی کی کارکردگی میں بہت بہتری نظر آئے گی۔وزیر بحری امور سید علی زیدی نے کہا کہ ماضی میں تمام اداروں کو تباہ کیا گیا، ہرادارے کی تحقیقات شروع کرائیں توپتہ چلا کہ ہرادارے میں کرپٹ عناصر ہیں،تحقیقات کے بعد 54 افراد کو گرانڈ کر دیا گیا،2010سے 2018 کے درمیان 236 افراد کوخلاف ضابطہ لائسنس جاری کیے گئے،مارچ 2019 میں ہم نے نئی ایوی ایشن پالیسی متعارف کرائی،ہماری حکومت کی اولین ترجیح مسافروں کا تحفظ ہے،سول ایوی ایشن کے لائسنسنگ اتھارٹی کے 5سرکردہ افراد کو معطل کر دیا گیا ہے،خلاف ضابطہ بھرتیوں میں ملوث افراد کا کڑا احتساب ہوگا،ہمارا وعدہ ہے اس انکوائری کو جلد نمٹا دیں گے،وہ وقت دور نہیں جب سول ایوی ایشن ٹاپ ترین مینجمنٹ میں شامل ہو جائے گی،گزشتہ 10 سال میں دونوں حکومتوں نے ملکی تشخص کو شدید نقصان پہنچایا،بہت جلد پی آئی اے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی ٹاپ کے ادارے بنائیں گے،عوامی حکومتیں عوام کو کچھ باتیں کھل کر بتانے کی پابند ہیں،بھارت میں 4 ہزار پائلٹس کے لائسنس جعلی ہیں،کیا یہ دانشمندانہ فیصلہ ہوتا کہ ہم چینی کی انکوائری کو چھپا لیتے،احتساب کا عمل ہمیشہ اوپر سے شروع ہوتا ہے،سول ایوی ایشن کی تمام خالی آسامیوں پر اشتہارات کے ذریعے بھرتیاں کی جائیں گی،پیپلز پارٹی کو عوام سےچھینے گئے روٹی ،کپڑا اور مکان کا جواب دینا ہوگا۔معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا کہ2018میں چیف ایگزیکٹیو ایئر بلیو کو بھی انہیں معاملات پر سمن جاری کیے گئے تھے،شاہد خاقان عباسی ملک کے وزیراعظم ہونے کے ساتھ ائیر بلیو کے چیف ایگزیکٹیو بھی تھے،ماضی میں اداروں کی تباہ حالی پر سپریم کورٹ نے بھی سو موٹو نوٹسزلیے،اداروں میں ہونے والی بے ضابطگیوں پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا،28پائلٹس کی حتمی رپورٹ کابینہ میں پیش کردی گئی ہے جن کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے،وزیراعظم نے سول ایوی ایشن حکام کو تحقیقات کاعمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے،شاہد خاقان عباسی گروپ کے کارنامے ہم سب کے سامنے آچکے ہیں،شاہدخاقان عباسی نے 20 ارب کی سبسڈی دینے کے معاملے کا تاحال جواب نہیں دیا،پائلٹس سے ریکوری کافیصلہ تحقیقات کے نتائج پرمنحصر ہے،جسٹس قاضی فائز عیسی سے متعلق سپریم کورٹ کےفیصلے کوتسلیم کرتے ہیں،سپریم کورٹ نے معاملے پرایف بی آر کو تحقیقات کی ہدایت کی،اسوقت معاملہ ٹیکس دہندہ اور ٹیکس اتھارٹی کے درمیان ہے،چینی کا معاملہ ابھی سپریم کورٹ میں ہے،ہماری کوشش ہے کہ چینی کی قیمت عوام کی دسترس میں رہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*