ہمارا ہدف یومیہ ایک کروڑ ماسک تیار کرنا ہے،سعودی وزیر صنعت

ریاض (م ڈ )سعودی عرب کے وزیر صنعت بندر الخریف نے کہا ہے کہ مملکت میں کرونا کی وبا کے عرصے میں ماسک کی تیاری میں پانچ گنا اضافہ ہوا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں یومیہ 25 لاکھ ماسک تیار کیے جا رہے ہیں اور ہمارا ہدف ایک دن میں ایک کروڑ ماسک تیار کرنا ہے۔خیال رہے کہ سعودی عرب مختلف شعبوں میں مقامی صنعت کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے۔ اس حوالے سے کسٹمز، خزانہ اور تنظیمی نوعیت کے اہم فیصلے اور اقدامات کیے گئے ہیں۔سعودی عرب میں حکومت اہم اینی شی ایٹیوز اور قانون سازکے ذریعے صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*