کورونا کیسز کا نیا ریکارڈ قائم،دنیا بھر میں ایک ہی دن دولاکھ نئے مریض سامنے آگئے

نیویارک(م ڈ )دنیا بھر میں ایک ہی دن میں کورونا کیسز کا نیا ریکارڈ اس وقت قائم ہو گیا، جب 1 لاکھ 96 ہزار 901 نئے کورونا مریض سامنے آ گئے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں امریکا میں 51 ہزار اور برازیل میں 44 ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آئے ۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 8 لاکھ 5 ہزار 108 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 18 ہزار 968 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 42 لاکھ 57 ہزار 841 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 57 ہزار 959 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 60 لاکھ 28 ہزار 299 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*