چیئر مین سینٹ کا ضلع گوادر میں کورونا تشخیص کٹ کی عدم دستیابی کانوٹس

اسلام آباد (پ ر ) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ضلع گوادر میں کرونا وائرس کی تشخیصی کٹ کی عدم دستیابی کا نوٹس لیاہے اور سیکرٹری بلوچستان کو اس حوالے سے خط کے ذریعے آگاہ بھی کیا ہے۔چیف سیکرٹری بلوچستان کو کرونا وائرس کی تشخیصی کٹ کی عدم دستیابی سے متعلق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی طرف سے لکھے گئے خط میں انہوں نے کہا کہ گوادر اور اس کے نواحی علاقوں میں کرونا وائرس کی ٹیسٹنگ کٹس اور سہولیات کا فقدان ہے۔ گوادر سے بھی کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور وبا مقامی لوگوں میں پھیلنے کی اطلاعات مل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال انتہائی توجہ طلب ہے۔ محمد صادق سنجرانی نے چیف سیکرٹری بلوچستان کو اس حوالے سے فوری طور پر اقدامات اٹھانے اورٹیسٹنگ کی سہولیات کی فراہمی اور ایس او پیز پر عملدآمد کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*