پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز اگست، ستمبر میں ہوگی

سلام آباد (سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز اگست، ستمبر میں ہوگی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز اگست، ستمبر میں ہوگی اور اس حوالے سے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے نتائج منفی آنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم نے وورسٹر میں ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے ، جمعرات کو بھی پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین، تین گھنٹوں پر مشتمل 2 ٹریننگ سیشنز میں شرکت کی۔ یہ سیشنز مقامی وقت کے مطابق صبح 10 اور دوپہر 2 بجے شروع ہوئے، تین جولائی جمعہ کو بھی پاکستان کرکٹ ٹیم تین، تین گھنٹوں پر مشتمل 2 ٹریننگ سیشنز میں شرکت کرےگی،یہ سیشنز مقامی وقت کے مطابق صبح 10 اور دوپہر 2 بجے شروع ہوں گے۔ ان سیشنز کی ویڈیوز اور تصاویر پی سی بی فراہم کرے گا۔قومی کرکٹ ٹیم کے 2 روزہ انٹراسکواڈ میچ کا انعقاد،میچ کا آغاز مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے ہوگا،پاکستان کرکٹ ٹیم تین گھنٹے پر مشتمل ٹریننگ سیشن میں شرکت کرے گی،یہ سیشن مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔ آٹھ جولائی کو پاکستان کرکٹ ٹیم تین، تین گھنٹوں پر مشتمل 2 ٹریننگ سیشنز میں شرکت کرے گی۔ یہ سیشنز مقامی وقت کے مطابق صبح 10 اور دوپہر 2 بجے شروع ہوں گے۔نو جولائی کو پاکستان کرکٹ ٹیم تین، تین گھنٹوں پر مشتمل 2 ٹریننگ سیشنز میں شرکت کرے گی۔ یہ سیشنز مقامی وقت کے مطابق صبح 10 اور دوپہر 2 بجے شروع ہوں گے۔دس جولائی کو تین گھنٹے پر مشتمل اختیاری ٹریننگ سیشن کا انعقاد ہوگا۔ یہ سیشن مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہوگا۔ اس سیشن کی ویڈیوز اور تصاویر پی سی بی فراہم کرے گا۔گیارہ جولائی کو قومی کرکٹ ٹیم کا 2 روزہ انٹراسکواڈ میچ کا انعقاد ہوگا میچ کا آغاز مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے دس بجے ہوگا،تیرہ جولائی کو پاکستان کرکٹ ٹیم ڈربی روانہ ہوگی ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*