پانچ سال میں ہونے والی اصلاحات 50سال میں نہیں ہوئیں،سعودی عرب

Saudi Arabia

ریاض (م ڈ )سعودی عرب میں انسانی حقوق کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر عواد العواد نے مملکت کی بیرون ملک نمائندگی کے لیے نوجوانوں کی صلاحیتوں میں اضافے اور انہیں زیادہ سے زیادہ با اختیار بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے اورکہاہے کہ سعودی عرب نے ترقی اور اصلاحات کا تیز رفتار سفر شروع کیا ہے۔ مملکت میں جو اصلاحات پچھلے پانچ سال میں ہوئی ہیں گذشتہ پچاس سال میں نہیں ہوسکیں۔عرب ٹی وی کے مطابق عواد العواد نے نوجوانوں کو تمام شعبوں میں با اختیار بنانے، انسانی حقوق کے میدان میں انہیں آزادانہ کام اور معلومات کے حصول کی اجازت دینے اور ان کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے ریاستی سطح پر مزید اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی عالمی سطح پر ساکھ کا معاملہ انتہائی اہم ہے۔ مملکت کی مثبت ساکھ کا سفر جاری رہنا چاہیے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*