بھیک نہیں مانگوں گی، ہاتھ نہیں پھیلاﺅں گی ‘اقراءعزیز

کراچی (شوبز ڈیسک)نامور اداکارہ اور میزبان و اداکار یاسر حسین کی اہلیہ اقرا عزیز نے سوشل میڈیا پر ایک خاتون کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’بھیک نہیں مانگوں گی، ہاتھ نہیں پھیلاﺅں گی۔ تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اقرا عزیز نے ایک خاتون کی رکشہ چلاتے ہوئے تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی کیپشن میں لکھا کہ اس عورت نے گھریلو جھگڑوں کے باعث اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی ہے، یہ عورت دو بچیوں کی ماں ہے، جو کہ رکشہ چلا کر اپنی بیٹیوں کے مستقبل کے لیے پیسے جمع کررہی ہے۔اداکارہ نے مزید لکھا کہ ان تمام مشکلات و پریشانیوں کے باوجود اس کے چہرے پر مسکراہٹ ہے۔ اقرا عزیز نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’بھیک نہیں مانگوں گی، ہاتھ نہیں پھیلاﺅں گی، عزت سے محنت سے اپنی بیٹیوں کو پالوں گی۔ اداکارہ کی جانب سے یہ پوسٹ گزشتہ روز شیئر کی گئی تھی جسے اب تک تقریباً 85 ہزار مداح لائیک کرچکے ہیں جبکہ اس پر تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔اقرا عزیز کی اس پوسٹ پر ایک مداح نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’انہیں اس خاتون پر فخر ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*