کورونا خواتین کے لیے خطرات میں اضافے کا سبب ہے، اقوام متحدہ

نیویارک(م ڈ)اقوام متحدہ نے کم عمری کی شادیوں اور لڑکیوں کے ختنے کرنے جیسے معاملات کے خلاف کوششیں بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نئی ورلڈ پاپولیشن رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2030ءتک ان کے مکمل خاتمے کے ہدف کے لیے سالانہ 3.4 بلین ڈالرز خرچ کیے جانے کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ کے ورلڈ پاپولیشن فنڈ کی سربراہ نتالیا کینم کے مطابق کورونا وبا کے سبب لڑکیاں خاص طور پرخطرات کا شکار ہیں کیونکہ ایسے میں ان کی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنا مشکل ہو رہا ہے۔ انہوں نے لڑکیوں کی کم عمری کی شادی کی بجائے کم از کم گریجوایشن تک تعلیم کو مکمل کرنے میں مدد دینے کے لیے پروگراموں کے فروغ کی بھی وکالت کی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*