پاکستان اسٹاک ایکس چینج ،حملے کے باوجود سرمایہ کاروں کے حوصلے بلند

کراچی (کامرس ڈیسک )پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو بھی تیزی کا رجحان غالب رہا اور ناکام دہشت گرد حملے کے اگلے روز بھی سرمایہ کاروں کے حوصلے بلند رہے اور انہوں نے حصص خریداری میںبھرپور دلچسپی لی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 240.12پوائنٹس کے اضافے سے34421.92پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیااور مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 39ارب57کروڑ87لاکھ روپے بڑھ گئی جب کہ کاروباری حجم گزشتہ بھی پیر کی نسبت42.30فیصد زائد رہا ۔گزشتہ روزپاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص خریداری میں دلچسپی نظر آئی جس کے باعث ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس34424پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تیزی کا رجحان آخر تک برقرار رہا اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 240.12پوائنٹس کے اضافے سے34421.92پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس109.64پوائنٹس کے اضافے سے 14862.25پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس149.47پوائنٹس کے اضافے سے24660.31پوائنٹس ہوگیا۔گذشتہ روز369کمپنیوں کے حصص کاروبار ہوا جن میں سے171کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ179میں کمی اور19میں استحکام رہا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*