معیار زندگی میں تبدیلی لانے کیلئے بہتر مواصلاتی نظام انتہائی اہم ہے،چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد (پ ر ) ءچیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ معیار زندگی میں تبدیلی لانے کے لئے بہتر مواصلاتی نظام انتہائی اہم ہے۔ کم ترقی یافتہ علاقوں کو ترقی کے مرکزی دھارے میں لانے کےلئے روڈ کا نیٹ ورک ضروری ہے۔صوبہ بلوچستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کو صوبہ بلوچستان میں جاری منصوبوں پر چیئرمین این ایچ اے کیپٹن (ر) سکندر قیوم نے بریفنگ دی اوراین ایچ اے کے منصوبوں پر پیش رفت بارے آگاہ بھی کیا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ کم ترقی یافتہ علاقوں کو ترقی کے مرکزی دھارے میں لایا جائے ۔صوبہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اوربہتر روڈ نیٹ ورک کے باعث علاقے میں سرمایہ کاری آئے گی اورروزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔ چیئرمین این ایچ اے نے بریفنگ میں بتایا کہ دالبندین، زیارت، بالانوش، نوکنڈی ،ماشکیل روڈز کی فیزیبلٹی مکمل کر لی گئی ہے اور نئے مالی سال میں اگست کے پہلے ہفتے میں ٹینڈر کر دیئے جائیں گے ۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ کم ترقی یافتہ علاقوں کو ترقی کے مرکزی دھارے میں لانے کےلئے روڈ کا نیٹ ورک ضروری ہے۔ صوبہ بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبے انتہائی اہم ہے ا س سے علاقے میں ترقی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ معیار زندگی میں تبدیلی لانے کے لئے بہتر مواصلاتی نظام انتہائی اہم ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے اس بات پر زور دیا کہ صوبہ بلوچستان میں جاری منصوبوں کو جلد ازجلد مکمل کیا جا ئے۔ انہوںنے کہا کہ سڑکوں کا نیٹ ورک جتنا مضبوط ہوگا معیشت کا پہیہ اتناہی تیزی سے چلے گا۔ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*