عیدالاضحی پر مویشی منڈیوں کےلئے سخت ایس او پیز مقرر کیے جائیں

لاہور(کامرس ڈیسک ) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے حکومت پر زور دیا ہے کہ عےدالاضحی کے موقع پر مویشی منڈیوں کے لیے فوری طور پر سٹینڈرڈ آپریٹنگ پراسیجرز اور حفاظتی اقدامات کا اعلان کرے تاکہ کرونا کے مزید پھیلاﺅ کا خطرہ نہ رہے۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان اقبال شیخ، سینئر نائب صدر علی حسام اصغر اور نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد نے کہا کہ عیدالضحی کے موقع پر ہر سال ملک بھر میں منڈیاں سجتی اور خریداروں کا بے پناہ رش ہوتا ہے مگر اس مرتبہ کروناوائرس کی وجہ سے حالات مختلف ہیں لہذا حکومت کو غیرمعمولی اقدامات اٹھانا ہونگے تاکہ مہلک وائرس کی تباہ کاریوں کی روک تھام کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ جانوروں کے بیوپاری ملک کے مختلف حصوں سے آتے ہیں اور ذرا سی بے احتیاطی کروناوائرس کی ترسیل کا سبب بن سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جانوروں کی منڈیاں جگہ جگہ لگانے کے بجائے صرف حکومت کی مقررہ جگہ پر ہی قائم کی جائیں اور جو سٹینڈرڈ آپریٹنگ پراسیجرز اور حفاظتی اقدامات حکومت تجویز کرے ان پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*