حکومت بلوچستان کی سمارٹ لاک ڈاﺅن میں 15 جولائی تک توسیع

کوئٹہ(این این آئی)حکومت بلوچستان نے صوبے میں جاری سمارٹ لاک ڈاون کو پندرہ روز کیلئے بڑھاتے ہوئے پندرہ جولائی تک توسیع دے دی۔حکومت بلوچستان کے محکمہ داخلہ کے نوٹی فیکشن کے مطابق صوبے بھر میں تمام شاپنگ مالز مارکیٹس دکانوں گودام آٹو ریپئر شاپس اور ہیر کٹنگ سیلونز کو ہفتہ سے جمعرات تک صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک کھولنے کی اجازت برقرار رہے گی جبکہ جمعہ کو تما م کاروبا ر بند رہیں گے،محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان کے اعلامیہ کے مطابق تندور ڈیری پروڈکٹس شاپس میڈیکل سٹورز بلڈ بینک اور ٹیلر شاپس کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی اجازت ہو گی ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کو بھی صرف ہوم ڈیلیوری اور ٹیک آوے سروس کے لیے 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی اجازت ہو گی،اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے تعلیمی ادارے پندرہ جولائی تک بند رہیں گے ،سنیما،فارم ہاوسز ،شادی ہال ،پکنک پوائنٹس بدستور بند رہیں گے جبکہ دس یا دس سے زائد افراد کے اجتماع ،دھرے ،ریلی جلوسوں،،ڈبل سواری، سماجی،سیاسی مذہبی تقریبات پر بدستور پابندی برقرار رکھی گئی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*