بلوچستان کو مسائل سے نکال کر خوشحال صوبہ بنانا ہماری منزل ہے،میر ضیا ءلانگو

کوئٹہ(خ ن)صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت جمہوری اقدار اور روایات کی پاسداری پر یقین رکھتی ہے تاہم ا±نہوں نے واضح کیاکہ عوام کو ملک دشمن قوتوں کی آوازبننے کی بجائے تعمیری بات کریں اور حکومت پر بلا جواز اور بے بنیاد تنقید سے گریز کریں۔ایک طویل جدوجہد اور بڑی قربانیوں کے بعد خطے میں امن کی بحالی ممکن ہو ئی ہے۔ پوری د±نیا کی نظریں پاکستان پر جمی ہیں ، ہم مزید کسی تجربے یا آزمائش کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ ان خیالات کا اظہار ا±نہوں نے عوامی نمائندوں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی موروثی سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک وژن اور مشن کے تحت وجود میں آئی ہے جس کا مقصد بلوچستان کو بدعنوان نظام اور مفاد پرستی پر مبنی سیاست سے نجات دلا کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔ بلوچستان عوامی پارٹی حقیقی معنوں میں ایک عوامی اور جمہوری سیاسی جماعت ہے جس نے ہمیشہ جمہوری اقدار کو فروغ دیا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ کسی بھی ایسی سرگرمی پر عوام کو نہ ا±کسائیں جو ملک و قوم کی سلامتی اور امن عامہ میں رخنہ ڈالنے کا سبب بنے۔ا±نہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان کے عوام نے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرلیا ہے اور بلوچستان کو ایک عظیم صوبہ بنانے کیلئے وزیراعلی جام کمال کی بے لوث اور مخلص قیادت پر غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔بلوچستان کو مسائل کی دلدل سے نکال کر ایک خوشحال ملک بنانا ہماری منزل ہے اور ہم اپنی منزل کے حصول کیلئے صحیح سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔گزشتہ 2سال میں اس مقصد کے تحت ثمر آور اقدامات کئے گئے ہیں۔ ہم عوام کے تعاون سے بہتری کا یہ سفر جاری رکھیں گے اور بلوچستان کو بہتری کی طرف گامزن بنا کر دم لیں گے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*