اکیسویں صدی کی جنگ اب ہائبرڈ وارفیئرمیں تبدیل ہو چکی ،جنرل ندیم رضا

General Nadeem Raza

اسلام آباد(آئی این پی )چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کہا کہ ، اکیسویں صدی کی جنگ اب ہائبرڈ وارفیئر میں تبدیل ہو چکی ہے پاک بحریہ کا قابل فخر ماضی بہادری اور قربانیوں کا غماز ہے،ایک جدید فوج کے طور پر پاک بحریہ ہمیشہ ملکی سرحدوں کی حفاظت کی قومی خواہشات پر پوری اتری ہے، بھارت کے غاصبانہ عزائم کے باعث خطے کی صورتحال غیر مستحکم ہے ۔ منگل کو ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان نیوی وار کالج میں نیوی اسٹاف کورس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے اپنے خطاب میں بدلتی ہوئی عالمی صورتحال اور جنوبی ایشیا سے متعلق قومی سیکیورٹی چیلنجز پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ طاقت کے مقابلے اور بھارت کے غاصبانہ عزائم کے باعث خطے کی صورتحال غیر مستحکم ہے ، اکیسویں صدی کی جنگ اب ہائبرڈ وارفیئر یا گرے زون وار فیئر میں تبدیل ہو چکی ہے جس میں بغاوت، دہشت گردی اور بے قاعدہ جنگ شامل ہیں۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے کہا کہ پاک بحریہ کا قابل فخر ماضی بہادری اور قربانیوں کا غماز ہے،ایک جدید فوج کے طور پر پاک بحریہ ہمیشہ ملکی سرحدوں کی حفاظت کی قومی خواہشات پر پوری اتری ہے۔ خطاب کے اختتام پر سوال و جواب کا سیشن منعقد ہوا۔ قبل ازیں، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی کالج آمد پر کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج ریئر ایڈمرل محمد زبیر شفیق نے ان کا ستقبال کیا۔ معزز مہمان نے یادگار شہداءپر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*