انڈیا میں ٹک ٹاک سمیت 50 سے زائد چینی ایپس بلاک

نئی دہلی (م ڈ )بھارت نے چینی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک سمیت 50 سے زائد موبائل ایپلی کیشنز کو بلاک کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں لداخ کی گلوان وادی میں چینی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوج کی درگت اور اپوزیشن کے سخت ردعمل پر بھارتی حکومت دباو¿ کا شکار ہے اور اب بھارت نے عوامی غم و غصہ ٹھنڈا کرنے کے لیے چینی موبائل ایپلی کیشنز پر پابندی عائد کردی ہے۔بھارتی مرکزی حکومت نے ملک میں 59 چینی موبائل ایپس کو بلاک کردیا ہے جس میں مشہور ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک، یوسی براو¿زر، سی ایم براو¿زر، بیوٹی پلس اور دیگر شامل ہیں۔بھارتی حکومت کا کہنا تھا کہ چینی اپیلی کیشنز بھارتی سالمیت اور سیکیورٹی کے لیے نقصان دہ ہیں جس کے باعث ان کو فوری بلاک کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ چینی فوج کے ہاتھوں ہزیمت کے بعد بھارت میں انتہاپسند ہندو¿ں کی جانب سے چینی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم بھی شروع کی گئی تھی لیکن کامیاب نہیں ہوسکی تھی۔گزشتہ دنوں وادی گلوان میں سرحدی خلاف ورزی کرنے پر چینی فوج نے 20 بھارتی فوجیوں کو ہلاک اور 80 کے قریب اہلکاروں کو زخمی کردیا تھا جب کہ 3 افسران سمیت 10 اہلکاروں کو گرفتار بھی کیا تھا جنہیں بعدازاں رہا کردیا گیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*