مشرق وسطی کے تحفظ کےلئے ایران پر اسلحے کی پابندی ضروری ہے

تہران (م ڈ )ایران کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی برائن ہک نے کہا ہے کہ تہران دنیا بھر میں بدمعاش حکومتوں اور دہشت گرد تنظیموں کے لیے اسلحے کا سپلائر ہے۔ دہشت گردوں کو جنگی ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کے لیے یران پر اسلحہ کےحصول پرعاید پابندی میں توسیع ضروری ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویو برائن ہک نے کہا کہ اگر اکتوبر میں ختم ہونے والے اسلحے کے پابندی میں توسیع کردی گئی کرنا ضروری ہے۔ دنیا کو ایران کی طرف سے انتقام لینے کی دھمکیوں کو نظر انداز کرنا چاہیئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ دھمکیاں عموما مافیا کی تدابیر ہوتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ ایرانی قوانین کے مطابق کھیلیں گے تو ایران جیت جائے گا۔ یہ ایک مافیا کا طریقہ ہے۔ ایران میں شہریوں کو خوفزدہ کیا جاتا ہے کہ وہ کسی بھی خراب صورتحال کے خوف سے کسی مخصوص طرز عمل کو قبول کرنے پر مجبور ہوجائیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*