سعید اجمل نے سیریزمیں انگلینڈ کوفیورٹ اوربغیر تماشائیوں کے میچز کو ڈیف کرکٹ قرار دےدیا

لاہور (سپورٹس ڈیسک)سابق ٹیسٹ کرکٹرسعید اجمل نے سیریزمیں انگلینڈ کوفیورٹ اوربغیر تماشائیوں کے میچز کو ڈیف کرکٹ قرار دےدیا۔ایک انٹرویومیں سابق ٹیسٹ کرکٹرسعید اجمل نے کہاکہ بغیرتماشائیوں کے کرکٹ میچز بوریت سے بھرپور ہوں گے، یہ ایسے ہی ہے جیسے ڈیف کرکٹ کا میچ ہو، بہتر ہے کہ بائیو سکیور ماحول میں پندرہ سے بیس فی صد تماشائیوں کو گراونڈ میں بیٹھ کر میچ دیکھنے کی اجازت دی جائے۔ اس سیریز میں پاکستان کی کامیابی کے امکانات بہت کم ہیں۔ ایک میچ جیتنا بھی غنیمت ہوگا۔سعید اجمل نے کہا کہ نٰئے قوانین کے تحت میچزانگلینڈ میں تو چل جائیں گے مگر دبئی وغیرہ میں پاکستان کو پریشانی ہوگی.۔منتظمین کو چاہئے کہ دس ہزار تماشائیوں والے اسٹیڈیم میں ایک ہزار تماشائیوں کو آنے دیا جائے۔پاکستانی ٹیم کمبی نیشن پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، ان کے لئے انگلینڈ سیریز مشکل ہوگی، پاکستان کےلئے سیریز جیتنا ممکن دکھائی نہیں دیتا۔انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم سیریز میں ایک آدھ میچ جیت جائے تو بڑی بات ہوگی، بطور پاکستانی میری دعا ہے کہ قومی ٹیم سیریز میں اچھا پرفارم کرے۔انہوںنے کہاکہ بورڈ نے یونس خان کو بیٹنگ کوچ تعینات کرکے بہترین فیصلہ کیا ہے،یونس خان کی ڈریسنگ روم میں موجودگی بلےبازوں کے لئے مدد گار ہوگی، نوجوان کھلاڑیوں کو مصباح الحق ،یونس خان ، وقار یونس اور مشتاق احمد سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ت متعدد ڈراموں میں کام کیا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*