زرعی شعبے کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیر اعظم

PM Imran Khan

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ زرعی شعبے کے فروغ اور خصوصاً چھوٹے کاشتکاروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ٹیوب ویلوں کے حوالے سے بجلی کے نرخوں پر سبسڈی دینے کی تجویز پر مشاورت میں صوبوں کو شامل کر کے حکمت عملی مرتب کی جائے،زرعی شعبے کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، ملک کی خوشحالی زرعی شعبے اور کسان کی خوشحالی سے وابستہ ہے۔ پیر کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت زرعی شعبے میں ٹیوب ویلز پر سبسڈی فراہم کرنے کی تجویز کے حوالے سے اجلاس ہوا ۔وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی سید فخر امام، وزیر برائے توانائی عمر ایوب، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور سینئر افسران اجلاس میں شریک تھے۔وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ زرعی شعبے کے فروغ اور خصوصاً چھوٹے کاشتکاروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ٹیوب ویلوں کے حوالے سے بجلی کے نرخوں پر سبسڈی دینے کی تجویز پر مشاورت میں صوبوں کو شامل کر کے حکمت عملی مرتب کی جائے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ زرعی شعبے کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی خوشحالی زرعی شعبے اور کسان کی خوشحالی سے وابستہ ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*