ریاست کا چوتھا ستون میڈیا جتنا مضبوط ہوگا اسی قدر ریاست طاقتورہوگی، شبلی فراز

سرگودھا(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا کہ حکومت پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ ہر شعبہ کے کارکنوں اور صحافتی اداروں کے مسائل حل کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھارہی ھے ، وزیراعظم عمران خان میڈیا کی اہمیت کے مطابق اسکے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر یقین رکھتے اور عملًاکوشاں ھیں،ریاست کا چوتھا ستون میڈیا جتنا مضبوط اور اس سے وابستگان جس قدر خوشحال ھونگے اسی قدر ریاست مستحکم اور طاقتورھوگی۔انہوں نے اسلام آباد میں ملک سرگودھا سمیت ضلعی پریس کلبوں اور کورونا وائرس سے متاثرہ اور شہید ھونے والے صحافیوں میں وفاقی حکومت کی جانب سے مالی امداد کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب کے موقع پر سرگودھا پریس کلب کے وفد صدر عبدالحنان چوہدری،جنرل سیکرٹری راناساجد اقبال اور ممبرایگزیکٹو باڈی شاھین فاروقی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایک علمی و ادبی گھرانے کا فرد ھونے کی بنا پر وہ صحافیوں اور صحافتی اداروں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں جبکہ وزیراعظم عمران خان میڈیا کی اہمیت کے مطابق اسکے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر یقین رکھتے اور عملًاکوشاں ھیں اور کرونا وائرس سے متاثرہ قومی معیشت کے باوجود وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر وزارت اطلاعات و نشریات نے صحافیوں اور صحافتی اداروں میں خطیر مالی امداد تقسیم کی ھے اور وسائل کے مطابق یہ سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔سرگودھا پریس کلب کے صدر عبدالحنان چوہدری کی قیادت میں وفد نے سرگودھا پریس کلب کو پانچ لاکھ روپیہ کی گرانٹ دینے پر وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا شکریہ اداکیا اور انہیں سرگودھا پریس کلب آمد کی دعوت دی جس پر انہوں نے بتایا کہ سرگودھا میں میری بہت یادیں وابستہ ہیں کیونکہ میں سرگودھا میں تعلیم حاصل کرتا رہا اس لئے انہیں سرگودھا آکر اپنی یادوں تازہ کر کے خوشی ھوگی اور انشااللہ جلد ہی دورہ سرگودھا پر پریس کلب آئیں گے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*