دنیا بھرمیں کورونا سے ہلاکتیں پانچ لاکھ چارہزار سے زائد

نیویارک(م ڈ )دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1کروڑ2 لاکھ44ہزارتک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 5 لاکھ4 ہزار410ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 41 لاکھ 85ہزار 953 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 57 ہزار 877 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 55 لاکھ53 ہزار495 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 28 ہزار 437افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 26 لاکھ 37 ہزار 77ہو چکی ہے۔کورونا وائرس کے امریکا میں 14 لاکھ 15ہزار 184 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 15 ہزار 825 کی حالت تشویش ناک ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*