برطانیہ میں کورونا کے900مریض سامنے آگئے،36افراد ہلاک

UK

لندن (م ڈ)برطانیہ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 900 مریض سامنے آگئے جبکہ 36 افراد جان سے گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 43 ہزار 514 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 10 ہزار 250 سے زائد ہو چکی ہے۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 99 لاکھ 33 ہزار 964 تک جا پہنچی ہے جبکہ موذی وائرس کے باعث ہلاکتیں 4 لاکھ 97 ہزار 530 ہو گئیں۔ادھر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ اب ہم بحالی کی طرف جائیں گے، صحت کے نظام میں بہتری لائیں گے۔اس سے پہلے برطانوی وزیراعظم نے نئی سڑکوں، اسکولوں اور اسپتالوں کی تعمیر کا منصوبہ پیش کیا تھا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*