کورونا وائرس نے ہمارے طرز زندگی کو بدل کر رکھ دیا ہے ‘ بابرہ شریف

لاہور( شوبز ڈیسک)سینئر اداکارہ بابرہ شریف نے کہا ہے کہ کورونا وائرس نے ہمارے طرز زندگی کو بدل کر رکھ دیا ہے ،کورونا وائرس کے خوف نے ہر شخص کو اپنے حصار میں لے رکھا ہے لیکن ہمیں موجودہ حالات میں ہمت کا مظاہرہ کرنا ہے ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بابرہ شریف نے کہا کہ کبھی سوچا بھی نہیںتھا کہ کسی وباءکی وجہ سے ہم اپنوںسے بھی سے ملنے گریز کریں گے یا ان سے فاصلے اختیار کریں گے۔ یہ وباءقدرتی آفت ہے اور ہمیں اس سے نجات کےلئے اپنے رب سے دعائیں مانگنی چاہئیں ۔ انہوں نے کہا کہ میرا اس بات پر ایمان ہے کہ ہر انسان کو موت آنی ہے لیکن ہمیں احتیاط ضرور کرنی چاہئیں اور باقی معاملہ اللہ کی ذات پر چھوڑ دینا چاہیے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*