پوسٹ کورونا وائرس کی صورتحال کیلئے، بجٹ میں 8ارب روپے مختص کئے گئے ،جام کمال

Chief Minister Balochistan, Mir Jam Kamal

کوئٹہ( این این آئی) وزیر اعلیٰ بلو چستان جا م کما ل خان نے کہا ہے کہ آئند ما لی سا ل کے بجٹ میں صو بے میں لیبا ر ٹریاں آلا ت کی فر اہمی ،ری ہیب سینٹر ، افرادی قو ت کی بہتر ی کیلئے 8ارب روپے مختص کئے گئے ہیں صو بے میں اےئر ایمبولینس کو استعمال میں لانے کے لئے عملہ، لائسنس ،ہینگر موجود ہیں اس سہولت کے آنے سے حکومت اور عوام دنوں کو فائدہ پہنچے گا البتہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا، یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہی، وزیراعلیٰ جام کمال خان نے کہا کہ پوسٹ کورونا وائرس صورتحال کے لئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 8ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے اس رقم سے صوبے میں بحالی مراکز، لبیارٹریاں قائم جبکہ آلات، افرادی قوت کی کمی کو دور کیا جائےگا، وزیراعلیٰ نے کہا کہ بجٹ میں ائیر ایمبولنس کی خریداری کے لئے رقم اس لئے مختص کی گئی ہے کیونکہ ہمارے پاس اےئر ایمبولینس کے لئے ہینگر، لائسنس ، عملے سمیت دیگر سہولیات موجود ہیں صوبائی حکومت نادار افراد کے لئے ائےر ایمبولنس کوسبسڈی دے گی جبکہ جو لوگ صاحب استعاعت ہیں ان سے مارکیٹ ریٹ کے مطابق کرایہ وصول کیا جائےگا اس منصوبے سے عوام کو فائدہ پہنچنے کے ساتھ ساتھ حکومت کو ریونیو بھی حاصل ہوگا البتہ ابھی تک اس تجویز پر غور جاری ہے اس پر حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے میں پرانی عمارتوں اور آثار قدیمہ کو بھی بہتر بنا رہی ہے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*