فنکاروں میں یوٹیوب چینل بنانے کا رجحان زور پکڑنے لگا

لاہور( شوبز ڈیسک) فلم ،ٹی وی اور اسٹیج سے تعلق رکھنے والے فنکاروں میں یوٹیوب چینل بنانے کا رجحان زور پکڑنے لگا ۔ کورونا وائرس کی وجہ سے شوبز سر گرمیاں معطل ہونے کے باعث فنکاروں کی اکثریت نے یوٹیوب پر اپنا چینل بنا کر اس میں شو کرنا شروع کر دئیے ہیں اور انہیں بڑی پذیرائی مل رہی ہے ۔کورونا وائرس کی وباءسے قبل بھی کئی اداکار یوٹیوب چینل بنا کر اسے کامیابی سے چلا رہے ہیںاور متعدد اداکار اس سے اچھی خاصی آمدنی بھی حاصل کر رہے ہیں ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*