روئی کے بھاﺅ میں فی من 600روپے کا نمایاں اضافہ

کراچی(کامرس ڈیسک)مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران نئی فصل کی پھٹی کی محدود رسد کے نسبت جننگ فیکٹریاں دھڑا دھڑ شروع ہونے کے سبب رسد اور طلب میں رسا کشی کا عالم دیکھا گیا دوسری جانب کچھ ٹیکسٹائل ملز نے بھی روئی کی خریداری میں دلچسپی دکھائی جس کے باعث روئی اور پھٹی اور بنولہ کے بھاﺅ میں نمایاں اضافہ ہوگیا۔ صوبہ سندھ میں روئی کا بھاﺅ فی من 7600 تا 7800 روپے کھلا تھا اس میں 600 روپے بڑھ کر فی من 8350 تا 8400 روپے کے بھاﺅ پر فروخت ہوا جبکہ صوبہ پنجاب میں روئی کا بھاﺅ فی من 8500 روپے کھل کر 500 روپے کے اضافہ کے ساتھ فی من 9000 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*