دنیا کی 90 بڑی کمپنیوں نے فیس بک پر اشتہارات کا بائیکاٹ کردیا

نیویارک(م ڈ)نسل پرستی، تشدد، جھوٹ اور نفرت کے خلاف دنیا کی 90 سے زائد بڑی کمپنیوں نے فیس بک پر اشتہارات کا بائیکاٹ کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فیس بک پر اشتہارات کا بائیکاٹ کرنے والی کمپنیوں میں یورپ کی سب سے بڑی کمپنی یونی لیور بھی شامل ہے اور اس بائیکاٹ مہم کی وجہ سے فیس بک کے مالک مارک زکربرگ کو سات ارب ڈالرکا نقصان ہوا ہے۔اشتہارات کے بائیکاٹ سے فیس بک کے نقصان کی وجہ سے مارک زکر برگ کی دولت کم ہوکر 82.3 ارب ڈالر رہ گئی ہے اور اب فیس بک کے بانی دنیا کے تیسرے امیر ترین آدمی سے چوتھے نمبر پرآگئے ۔فیس بک کا بائیکاٹ کرنے والی کمپنیوں میں کوکا کولا، یونی لیور، بن اینڈ جیری، لپٹن چائے اور ڈوو بھی شامل ہیں۔ کمپنیوں نے انسانی اقدار اورزندہ معاشرے کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے کارپوریٹ مفاد کو مدنظر نہیں رکھا اور نہ مسابقتی کمپنیوں کی دوڑ میں بے حسی کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے رنگ و نسل،مذہبی و سیاسی وابستگیوں کی بنیاد پر نفرت انگیز پوسٹوں کے خلاف متحد ہونے کا فیصلہ کیا ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*