دنیا بھر میں کروناسے پانچ لاکھ 1392افرادہلاک

نیویارک(م ڈ )دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1کروڑ 86 ہزار 690 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 1 ہزار 392 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 41 لاکھ 21 ہزار 57 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 57 ہزار 824 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 54 لاکھ 64 ہزار 241 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 28 ہزار 152 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 25 لاکھ 96 ہزار 537 ہو چکی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*