بلوچستان کے احساس محرومی کاخاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، عمران خان

Prime Minister of Pakistan Imran Khan

اسلام آباد (آئی این پی)وزیر اعظم عمران خان سے بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد کی ملاقات، تحفظات جلد دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان کے حوالے سے کہا کہ بلوچستان کے احساس محرومی کاخاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ان خیالات کا اظہار کا وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا، ملاقات میں وفاقی وزیر زبیدہ جلال ، میر خالد مگسی ، سردار اسرار ترین سمیت دیگر شریک تھے۔ملاقات میں بجٹ منظوری اور بلوچستان کے مسائل سے متعلق بات چیت ہوئے اور بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں میں کٹوتی پر تحفظات سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پرخصوصی توجہ ہے اور بلوچستان کی احساس محرومی کاخاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کرونا صورتحال میں معاشی استحکام کیلئے کوشاں ہیں، بلوچستان کے حوالے سے تمام اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کریں گے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*