ہانگ کانگ سے متعلق امور پر امریکہ کی ویزا پابندیوں کو سختی سے مسترد کرتے ہیں ،چین

china

واشنگٹن (شِنہوا) امریکہ میں چینی سفارت خانے نے واشنگٹن پر چین کے داخلی معاملات میں مداخلت بند کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک ہانگ کانگ سے متعلق امور پر چینی عہدیداروں پر ویزا پابندیاں عائد کرنے کے غلط امریکی فیصلے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔چینی سفارتخانے کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ہانگ کانگ چین کا حصہ اور ہانگ کانگ کے معاملات چین کے داخلی امور ہیں جو کسی بیرونی مداخلت کی اجازت نہیں دیتے ہیں۔بیان میں کہا گیاہے کہ قومی سلامتی کے حوالے سے قانون سازی مرکزی حکومت کا اختیار اور ذمہ داری ہے اور یہ ایک بین الاقوامی طرز عمل بھی ہے اور یہ کہ ہانگ کانگ کی قومی سلامتی کی قانون سازی میں انتہائی کم سرگرمیوں کو ہدف بنایا گیا ہے جن سے قومی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اس قانون سازی سے ہانگ کانگ کے قانونی نظام میں بہتری آئے گی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*