کورونا وائرس ,پاکستان میں متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 5 ہزار 532 , اموات 4 ہزار 152 تک پہنچ گئی

coronavirus-threatening-the-whole-world

کورونا وائرس کے پاکستان میں پھیلاؤ کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ان نئے کیسز اور اموات کے بعد ملک میں مجموعی متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 5 ہزار 532 جبکہ اموات 4 ہزار 152 تک پہنچ گئی ہیں۔ملک میں آج (اتوار) کی شام تک کورونا وائرس کے 4118 نئے کیسز اور 54 اموات رپورٹ ہوئیں۔خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری کو کراچی میں سامنے آیا تھا جس کے بعد سے اب تک 4 ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے اور اس عرصے میں پاکستان دنیا کے بڑے متاثرہ ممالک میں شامل ہوچکا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*