پاک فوج نے ایل او سی پرہندوستانی جاسوس ڈرون مار گرایا

راولپنڈی(آئی این پی)پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی)پر بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق بھارتی جاسوس ڈرون کو ایل او سی پر تتہ پانی سیکٹر میں مار گرایا گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی ڈرون 850میٹر پاکستانی حدود میں آگیا تھا جسے نشانہ بنایا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ رواں برس پاک فوج کی طرف سے مار گرایاگیا یہ 9واں بھارتی ڈرون ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*