صوبہ بلوچستان قدیم ،تہذیبی و ثقافتی خطہ ہے، مہر گڑھ جیسی قدیم ترین سولائیزیشن بلوچستان میں ہے، جام کمال

Chief Minister Balochistan, Mir Jam Kamal

کوئٹہ(خ ن)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال میں د یگر شعبوں کی طرح شعبہ فن اور صوبے کے تاریخی مقامات کی ترقی کے منصوبے بھی شامل ہیں جبکہ آرٹسٹوں کی فلاح و بہبود کا فنڈ بھی قائم کیا گیا ہے حکومت صوبے کے فنکاروں کی بھرپور حوصلہ افزاءکرتے ہوئے ا ن کے صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں کردار کریگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوجوان مقامی مصوروں کے ایک وفد سے بات چیت کر تے ہوئے کیا جنہوں نے دیواروں پر مصوری کے زریعہ لوگوں میں کوروناوائرس کی احتیاطی تدابیر کو اجاگر کیا وزیراعلیٰ نے مصوروں کی سماجی شعبہ میں ان خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ایسی معیاری اور بامقصد سرگرمیوں سے معاشرے پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان قدیم تہذیب و ثقافت کا حامل خطہ ہے اور مہر گڑھ جیسی قدیم ترین سولائیزیشن بلوچستان میں ہے انہوں نے کہا کہ حکومت سیاحت کے فروغ کے لئے صوبے کے 1500تاریخی مقامات کو آئندہ مالی سال میں روڈ نیٹ ورک سے منسلک کر نے جا رہی ہے انہوں نے مصوروں پر زور دیا کہ وہ اپنے فن کو استعمال کرتے ہوئے مہر گڑھ اور دیگر تاریخی مقامات کی اہمیت کو منی ایچرز کے زریعہ بین الاقوامی سطح پر اجاگر کریں وزیراعلیٰ نے کہا کہ کوئٹہ اور دیگر اضلاع میں آرٹ پارک آرٹ گیلری اور فن اکیڈمیوں کے قیام عمل میں لایا جائے گا اور نوجوان مصوروں کے مابین مقابلوں کا صحتمندانہ رجحان پیدا کیا جائے گا اور انکے فن پاروں کی نمائیش کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*