وقار یونس(آج) آسٹریلیا سے انگلینڈ روانہ ہونگے

سڈنی(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقاریونس (آج)ہفتہ کوآسٹریلیا سے انگلینڈ کے لیے روانہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق وقاریونس سڈنی سےبراستہ دبئی مانچسٹر پہنچیں گے،وہ 28جون کو پاکستان اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔واضح رہے کہ قومی ٹیم کا اسکواڈ انگلینڈ روانگی سے قبل لاہور کے فائیو اسٹار ہوٹل کے ایک بائیو سیکور فلور پر قیام پذیر ہے جہاں سے خصوصی طیارے سے 28جون کو انگلینڈ کیلئے روانہ ہوگا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*