ناہیدہ خان ،بابراعظم کو آﺅٹ کرنے کی خواہاں

لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان ویمنز کرکٹر ناہیدہ خان نے بابر اعظم کو آٹ کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی ویمنز ٹیم کی بولر ناہیدہ خان کا کہناہے کہ اگر میں مردوں کی نمائندگی کروں تو بابر اعظم کو آٹ کرنے کی خواہش ہوگی۔ قومی ویمنز ٹیم کی فاسٹ بولر ناہیدہ خان نے بابر اعظم کی بیٹنگ کی بھی تعریف کی اور کہا کہ ان کے کور ڈرائیور اور پل شاٹس بھی بہت پسند ہیں۔ناہیدہ خان نے کہا کہ کرونا کی وجہ سے کرکٹ اب کافی بدل چکی ہے، خواتین کھلاڑیوں میں کائنات امتیاز میچ کے لیے میک اپ کرتی ہیں۔واضح رہے کہ کرونا کے باعث قومی ویمنز کرکٹر بھی گھر کے اندر ہی پریکٹس کرنے پر مجبور ہیں ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*