طارق عزیز مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس 29جون کومنعقد ہوگا

لاہور(شوبز ڈیسک)نیشنل فاﺅنڈیشن آف کلچرل جرنلسٹس اور لاہور پریس کلب کے اشتراک سے نامور ٹی وی میزبان،اداکار،صداکار اورشاعرطارق عزیز مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس 29جون شام 6بجے لاہور پریس کلب میں منعقد ہوگا۔جس میں الحمرا کی ایگزیکٹو ڈائیریکٹر ثمن رائے، پی ٹی وی کے جنرل مینیجر سیف الدین ،سینئر ٹی وی پروڈیوسر آغا قیصر،ریڈیو پاکستان کی سٹیشن ڈائریکٹر نزاکت شکیلہ،طارق عزیز کے دیرینہ دوست اور مسلم لیگ (ق) کے رہنما میاں منیر احمد، سینئر اداکار راشد محمود،دیبا بیگم،ادبی شخصیات ڈاکٹر غافر شہزاد،شاہدہ دلاور اور دیگر اظہار خیال کریں گے۔تعزیتی ریفرنس کے میزبان اسلم سیماب ہوں گے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*