دورہ انگلینڈ،قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ دوبارہ ٹیسٹ مکمل

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرونا ٹیسٹ میں پازیٹیو آنے والے دس کھلاڑیوں اور ایک آفیشل کا ری ٹیسٹ کروا لیا ہے، میڈیکل ٹیم نے چار شہروں میں کھلاڑیوں کے گھروں میں جاکر سیمپل لیے۔ کھلاڑیوں کے ٹیسٹ رپورٹس اور دورہ انگلینڈ کے لئے حتمی اسکواڈ کا اعلان(آج)ہفتہ کو ہو گاجبکہ ٹیم چارٹرڈ طیارے کے ذریعے (کل)اتوار کو مانچسٹرڈ روانہ ہوگی۔تفصیلات کے مطابق ممکنہ کرونا متاثرہ کھلاڑیوں نے دوسرا کووڈ19ٹیسٹ اپنے شہروں میں دیئے ہیں۔ ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے سیمپل ان کے گھروں سے لیے گئے ہیں۔حارث روف، حیدر علی اور شاداب خان کی ٹیسٹنگ راولپنڈی میں ہوئی۔ محمد رضوان، فخرزمان اور عمران خان سینئر نے پشاور میں سیمپل دیئے۔ محمد حفیظ، وہاب ریاض اور ٹیم مساجر ملنگ علی نے ٹیسٹ لاہور میں کرائے۔محمد حسنین اور کاشف بھٹی کا سیمپل کراچی کی نجی لیبارٹری میں لیا گیا۔ تمام کھلاڑی اور مساجر ملنگ علی سیلف آئسو لیشن میں ہیں کھلاڑیوں کی ٹیسٹ رپورٹس کا اعلان (آج)ہفتہ کو کیا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)سے منسلک لیب نے سابق کپتان محمد حفیظ کے پہلے سیمپل کا دوبارہ ٹیسٹ کیا تو وہ بھی پازیٹو آگیا جس کے بعد قومی کھلاڑی کا کرونا ٹیسٹ معمہ بن چکا ہے۔جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام کرونا پازیٹیو کھلاڑیوں کا دوبارہ کرونا ٹیسٹ کا عمل مکمل کروایا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*