حاملہ خواتین میں کوروناکی شدت سنگین ہونے کا امکان زیادہ

واشنگٹن(م ڈ)نئے کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 سے متاثر حاملہ خواتین میں اس کی شدت بہت زیادہ اور آئی سی یو میں زیرعلاج رہنے کا امکان دیگر خواتین کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات امریکا کے طبی ادارے سی ڈی سی کے ایک تجزیے میں سامنے آئی جس میں 90 ہزار سے زائد خواتین کو شامل کیا گیا تھا۔یہ اس حوالے سے اب تک کی سب سے بڑی تحقیق ہے، تاہم اس میں واضح نہیں کیا گیا کہ اس میں شامل کتنی خواتین حمل کے باعث ہسپتال میں زیرعلاج تھیں یا کووڈ 19 حمل کے حوالے سے پیچیدگیوں کا باعث تو نہیں بنتا، مگر اس میں کافی اہم معلومات فراہم کی گئی ہیں۔تحقیق کے دوران 8 ہزار 2 سو سے زائد حاملہ خواتین کا موازنہ 83 ہزار ایسی خواتین سے کیا گیا جو حاملہ نہیں تھیں۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ 31 فیصد حاملہ خواتین کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*