بزنس کمیونٹی کور دیوالیہ پن سے بچانے کےلئے انکم ٹیکس ری فنڈز کی فوری ادائیگی کی جائے

لاہور (کامرس ڈیسک) نائب صدر ایف پی سی سی آئی زاہد اقبال نے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی کو مالی مشکلات اور دیوالیہ پن سے بچانے کے لئے انکم ٹیکس ری فنڈز کی فوری ادائیگی کی جائے۔ یہ بات جمعہ کو ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر زاہد اقبال نے میاں فیض بخش کی سربراہی میںبزنس کمیونٹی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے اکثر اوقات ایف بی آر اور وفاقی حکومت کاروباری برادری سے کئے گئے اپنے وعدوں کو پورا نہیں کرتے اور یہ عمل اس وقت بھی جاری ہے جب کورونا کورونا وائرس کی وجہ سے تاجر شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایات کی روشنی میں ایف بی آر نے کورونا سے متاثرہ ٹیکس دہندگان سے ری فنڈز کے لئے درخواستیں طلب کی تھیں۔ اس ضمن میں آر ٹی اوز کو ہدایات دی گئی تھیں کہ وہ سسٹم کے ذریعے قابل تصدیق کیسز رقم کی واپسی کیلئے آگے بھجوائیں اور کچھ معاملات ایف بی آر کو بھیجے بھی گئے تھے جبکہ دیگر ایف بی آر کی مزید ہدایات کے انتظار میں ابھی تک آر ٹی اوز کے پاس پڑے ہوئے ہیں۔ کاروباری طبقہ خاص طور پر مینوفیکچررز اس صورتحال میں پریشانی کا شکار ہیں اور انہیں انتہائی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ وزیر اعظم کی واضح ہدایات کے باوجود ایف بی آر کا رویہ غیر سنجیدہ ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*