احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائیگی،چیف سیکریٹری بلوچستان

کوئٹہ(خ ن)چیف سیکریٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر نے جمعرات کے روز کوئٹہ شہر کا اچانک دورہ کیااےسی ایس داخلہ حافظ عبدالباسط، کمشنر کویٹہ عثمان علی خان، سیکرٹری آئی ٹی یاور حسین ودیگر بھی ان کے ہمراہ تھے چیف سیکرٹری نے جناح روڈ، زرغون روڈ، شاہراہ اقبال، لیاقت بازار، پرنس روڈ،جوائنٹ روڈ، ائیر پورٹ روڈ کا دورہ کیاانہوں نے نے ایس او پیز اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد نہ کرنے پر لیاقت بازارمیں مارکیٹوں اور پرنس روڈ میں متعدد دکانوں کو سیل کرنے کا حکم دے دیا۔انہوں نےکورونا وائرس کے حوالے سے جاری ایس او پیز پر عملدرآمد کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائیگی انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے عوام کو کورونا سے بچانے کیلیے ہر ممکن قدم اٹھا ئے ہیں لیکن عوام بھی اس معاملے میں حکومت کے ساتھ تعاون کریں اور حکومت کی طرف سے دئیے گئے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے سے ہی وائرس سے نجات حاصل کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ وائرس سے بچنے کا واحد حل احتیاطی تدابیر اختیار کرنے میں ہے جبکہ دکانداروں کو ماسک پہننا چاہیے اور گاہکوں کو بھی بغیر ماسک دکان میں نہ چھوڑیں اور آپس میں سماجی فاصلہ بھی رکھیں ان چیزوں کو فالو کرنے میں ہم سب کی بھلائی ہے۔ چیف سیکرٹری کوسیکرٹری آئی ٹی نےکوئٹہ سیف سٹی پروجیکٹ پر بریفنگ دی۔ چیف سیکرٹری نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پروجیکٹ پر کام تیز کرکے مقررہ وقت میں تکمیل کو ممکن بنا یا جائے۔ انہوں نے کویٹہ شہر میں جاری ترقیاتی اسکیموں کا بھی معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کوئٹہ شہر کی خوبصورتی پر خصوصی توجہ دےرہی ہے اور کوئٹہ شہر کی روائتی حسن کو بحال کیا جائیگا انہوں نے ھدایت دیتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی اسکیموں کو مقررہ وقت میں تکمیل کو یقینی بنا یا جائے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*