گلوکار ابرار الحق کورونا وائرس کا شکا رہونے کے بعد صحت یاب ہو گئے

اسلام آباد (شوبز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور معروف گلوکار ابرار الحق کورونا وائرس کا شکا رہونے کے بعد صحت یاب ہو گئے۔ابرارالحق نے اپنے چاہنے والوں کو اپنی صحت سے آگاہ کرتے ہوئے مائیکر و بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ الحمد اللّہ میرے کورونا ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے ہیں اور قرنطینہ کے بعد آج دفتر میں میرا پہلا دن ہے۔گلوکار نے اپنے مداحوں اور دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں ا±ن تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری جلد صحتیابی کے لیے د±عا کی۔ا±نہوں نے لکھا کہ ’میری د±عا ہے کہ اللّہ تعالیٰ تمام مریضوں کو جلد صحتیابی عطا کرے اور سب کو سلامت رکھے آمین۔ابرارالحق کی صحتیابی کے بعد ا±ن کے چاہنے والے ا±ن کے لیے محبت بھرے پیغامات جاری کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ31 مئی کو ابرار الحق نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ ا±ن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد ا±نہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ا±نہوں نے اپنے تمام مداحوں اور دوستوں سے اپیل کی تھی کہ ان کے لیے اور اس وبا سے لڑنے والوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*