وزیر اعلیٰ جام کمال پورے صوبے کو اپنا حلقہ سمجھتے ہیں،ترجمان حکومت بلوچستان

Liaquat Shahwani

کوئٹہ(خ ن)ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ ان مشکل حالات میں 465 ارب روپے کا عوام دوست تاریخی بجٹ پیش کرنا صوبائی حکومت کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔اپوزیشن کا واویلا چور مچاﺅ شور کے سوا کچھ نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں جاری کردہ ایک بیان میں کیا۔ترجمان حکومت بلوچستان نے کہا کہ صحت،تعلیم, روزگار کی فراہمی, سماجی تحفظ,امن و امان کی بحالی اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی صوبائی حکومت کی ترجیحات میں پچھلے بجٹ میں بھی شامل تھیں اور اور بھی شامل ہیں انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے ایک سو اٹھارہ ارب روپے، شعبہ صحت کے لیے 38 ارب، عالمی وبا کورونا وائرس سے نبردآزما ہونے کی یے 4.5 ارب،زراعت شعبہ کی ترقی کے یے 15 ارب،مواصلات و تعمیرات کے لیے 45 ارب، آبپاشی اور پینے کے صاف پانی کے لیے 22 ارب،سماجی تحفظ و بہبود کے لیے 12 ارب، بلا سعود قرضہ جات پروگرام کے لیے 2 ارب اور تعلیمی کے شعبوں کےلئے 71 ارب روپے کے خطیر رقوم ان مشکل حالات کے باوجود مختص کیے گئے ہیں جو صوبائی حکومت کی عوام دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ موجودہ صوبائی حکومت نے بلا رنگ و نسل، مذہب اور کسی تفریق کے صوبے بھر میں عوامی ضروریات کے مطابق صوبائی بجٹ میں ترقیاتی منصوبے شامل کیے ہیں۔ وزیراعلی جام کمال خان پورے صوبے کو اپنا حلقہ سمجھتے ہیں صوبائی حکومت نے بلا تعصب پورے صوبے میں عوامی ضروریات کے مطابق کام کیے ہیں اور کام کرتی رہے گی موجودہ بجٹ میں تمام حلقوں کو یکساں اہمیت دی گئی ہے کسی بھی علاقے کو میں نظر انداز نہیں کیا گیا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*