محمد حفیظ کا کروناٹیسٹ معمہ بن گیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے منسلک لیب نے سابق کپتان محمد حفیظ کے پہلے سیمپل کا دوبارہ ٹیسٹ کیا تو وہ بھی پازیٹو آگیا جس کے بعد قومی کھلاڑی کا کرونا ٹیسٹ معمہ بن چکا ہے۔تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ محفظ حفیظ کے پہلے سیمپل میں بھی کروناوائرس پایا گیا ہے، لیبارٹری انتظامیہ نے پی سی بی سے رابطہ کرکے دوسری رپورٹ سے بھی آگاہ کردیا۔ محمد حفیظ کا باضابطہ ری ٹیسٹ(آج)جمعہ کو ہوگا۔لیبارٹری حکام کا کہنا ہے کہ محمدحفیظ کے عمل سے لیبارٹری کی ساکھ برقرار رکھنے کے لیے دوبارہ ٹیسٹ کیا، کرکٹر کے اقدام سے aپاکستان میں ٹیسٹنگ کے عمل پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*