کووڈ 19 سے نمٹنے کےلئے کثیرالقومی حمایت اور عالمی تعاون کی اشدضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی (آئی این پی )چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ کووڈ 19 کی وباءسے نمٹنے ا،اس کے معیشت پرمرتب اثرات اور قومی کوششوں کو فروغ دینے کے لئے کثیرالقومی حمایت اور عالمی تعاون کی اشدضرورت ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق منگل کوچیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پی ایل اے جنرل ہسپتال کے شعبہ آئی سی یو کے سربراہ میجر جنرل ڈاکٹر زہو فیہو کی سربراہی میں چین کی پیپلزلبریشن آرمی (پی ایل اے ) کی میڈیکل ٹیم نے یہاں ملاقات کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران کووڈ 19کوپھیلاﺅ سے روکنے اور کورونا وائرس کی وبا ءکے خلاف پاکستان کے جامع ردعمل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا ۔اس دوران آرمی چیف نے چین کی جانب سے ادویات کی فوری فراہمی اور خصوصاًچینی طیبی ماہرین کی پاکستان آمد سمیت پاکستان کی کورونا وائرس کی عالمگیر وبا ءسمیت دوسری معاونت پر چین کا شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہاکہ ایسے وقت میں جب دنیا صرف کووڈ 19کا علاج تلاش کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے توایسے وقت میں بیماری سے نمٹنے،اس کے معیشت پر اثرات اور قومی کوششوں کو فروغ دینے کے لئے کثیرالقومی حمایت اور عالمی تعاون کی اشدضرورت ہے ۔ آئی ایس پی آرکے مطابق اس دوران چینی وفد نے چین کی جانب سے پاکستان کی ہرقسم کی مدد جاری رکھنے کی یقین دہانی کا اعادہ کیا ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*