ہندوستان کو پاکستان کا امن ایک آنکھ نہیں بھاتا ،شاہ محمو د قریشی

اسلام آباد (این این آئی)وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ وزیرستان ہو یا ایل او سی پر فائرنگ، بھارت کو پاکستان کا امن ایک آنکھ نہیں بھاتا ،لداخ میں رسوائی پر اٹھنے والے سوالات سے توجہ ہٹانے کےلئے بھارت پاکستان کے مختلف علاقوں میں موجود سلیپرسیلز کو متحرک کرسکتا ہے ، بھارت ایل اوسی پر پر خلاف ورزیوں میں اضافہ کرسکتا ہے ،ہمیں ایسے واقعات کا غور سے جائزہ لینا ہوگا،نئی صورتحال پر اوآئی سے کے وزرائے خارجہ سے (آج) پیر کو رابطہ کروں گا۔ اتوار کو ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ وزیرستان ہو یا ایل او سی پر فائرنگ، بھارت کو پاکستان کا امن ایک آنکھ نہیں بھاتا ، بھارت افغانستان میں بھی امن نہیں چاہتا بی جے پی کی سرکار بے پناہ دباو¿ میں ہے ۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ لداخ میں رسوائی پر سوالات اٹھ رہے ہیں ،ان سوالات سے توجہ ہٹانے کے لئے بھارت پاکستان کے مختلف علاقوں میں موجود سلیپرسیلز کو متحرک کرسکتا ہے ۔شاہ محمودقریشی نے کہاکہ کراچی میں ایسے واقعات ہوئے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ بھارت لائن آف کنٹرول میں بھی سیزفائرکی خلاف ورزیوں میں اضافہ کرسکتا ہے ،ہمیں ایسے واقعات کا غور سے جائزہ لینا ہوگا۔ وزیرخارجہ نے کہاکہ نئی صورتحال پر اوآئی سے کے وزرائے خارجہ سے (آج) پیر کو رابطہ کروں گا۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ بھارت کی حرکتیں نامناسب ہیں ،افغانستان میں بھارت تخریب کار کا کردار ادا کررہا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*