وزیراعظم کی سمارٹ لاک ڈاون کی پالیسی کو ’دنیا بھر نے سراہا ہے، سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کے وزیر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس کی وبا کی روک تھام سمیت قومی معیشت کی ترقی کے لیے ایک مربوط پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ایک انٹرویومیں انھوں نے کہا کہ پاکستان ایک غریب ملک ہے اور ملکی معیشت پر لاک ڈاو¿ن کے سنگین منفی اثرات کے باعث مکمل لاک ڈاو¿ن کا متحمل نہیں ہو سکتا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کووڈ 19 ایک عالمی مسئلہ ہے اور وزیراعظم کی سمارٹ لاک ڈاو¿ن کی پالیسی کو ’دنیا بھر نے سراہا ہے۔شبلی فراز نے کہا کہ حکومت مکمل لاک ڈاو¿ن کا نفاذ نہیں کرے گی کیونکہ یہ مہلک وائرس کا حل نہیں ہے۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کی روک تھام کے لیے نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کے اجلاسوں کے دوران تمام فیصلے فریقین کے اتفاق رائے سے کیے گئے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*