گیند چمکانے کا نیا راستہ نکالنا ہوگا، وقار یونس

سڈنی(آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس کہتے ہیں کہ بالروں کو تھوک سے بال چمکانے کی کئی برسوں کی عادت ہے، موجودہ حالات میں عادت ختم ہونے میں وقت لگے گا، گیند چمکانے کا نیا راستہ نکالناہو گا۔بولنگ کوچ وقار یونس کہتے ہیں کہ کورونا وائرس کی وجہ سے کئی ماہ سے کرکٹ نہیں ہو رہی تھی کرکٹ کے ا?غاز کا سب کو انتظار ہے، 20 سال میں یہ پہلا موقع ہے کہ انہیں آسٹریلیا میں 3 ماہ گزارنے پڑے ہیں ۔وقار کا کہنا ہے کہ بالروں کو تھوک سے بال چمکانے کی کئی برسوں کی عادت ہے، موجودہ حالات میں عادت ختم ہونے میں وقت لگے گی، گیند کو چمکانے کیلئے نیا راستہ نکالنے کی ضرورت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کی نظریں ویسٹ انڈیز، پاکستان اور انگلینڈ کے میچز پر ہیں ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*