حکومت میں واپس جانا اب میرے بس کی بات نہیں ، سردار اختر مینگل

اسلام آباد (آئی این پی)بلوچستان نیشنل پارٹی(بی این پی)کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ حکومت میں واپس جانا اب میرے بس کی بات نہیں۔جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اگر سنجیدہ ہے تو بلوچستان کے مسائل حل کرے، مسائل حل ہوں تو پورا بلوچستان پی ٹی آئی میں شامل ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے ہمیں بلایا اور ہماری باتیں سنیں، حکومت کی طرف سے بھی کوئی آیاتو ضرور بات کریں گے۔حکومت نے ہمارا ہاتھ چھوڑ دیا،اب ہم بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ کیوں بنیں؟پاکستان کی پارلیمان تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ حکومتی اتحاد سے علیحدہ پارلیمان میں کھڑے ہوکرہم اپنے تحفظات سے حکومت کو گاہے بگاہے آگاہ کرتے رہے،بلوچستان میں اب بھی ہم اپوزیشن میں بیٹھے ہوئے ہیں، ہم سیاسی لوگ ہیں ،ہم پہلے بھی آزاد بینچز پر بیٹھے تھے اور آج بھی ہم آزاد بینچز پر بیٹھیں گے حکومت میں جانا شاید اب میرے بس میں نہیں یہ ہماری پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا فیصلہ ہے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*